خبریں

شیخ رشید احمد کا اسٹیبلشمنٹ کو ضمنی الیکشن سے دور رہنے کا پیغام

Sheikh Rasheed tells establishment to stay away from 2022 by Elections
Sheikh Rasheed tells establishment to stay away from 2022 by Elections

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسٹیبلشمنٹ کو ضمنی الیکشن سے دور رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے
ووٹر کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ان لوگوں نے اتنے جھوٹے کیسز بنائے ہیں کہ ہر روز نئی عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے۔پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ایک اہم پیغام دینا چاہتا ہوں، کل کا دن تاریخ کا اہم ترین دن ہو گا، اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن سے دور رہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا الیکشن میں قوم کسی قسم کی دھاندلی، دھونس اور غنڈا گردی برادشت نہیں کرے گی، کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہےکہ وہ غیر جانبدار ہے۔
ان کا کہنا تھا اگر کل قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو ان کا راستہ نہ روکا جائے، راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری اور آگ نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔
#Raahtv #pakistan #sheikhrasheed #election #imrankhan #maryamnawaz #pti #pmln #establishment

متعلقہ مضامین

Close