لندن: ہفتے کی رات لندن برج پر دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشت گرد وں کی نماز جنازہ پرھانے سے 130 سے زائد اماموں نے انکار کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹس میں کہا گیا ہے ایک سو تیس کے قریب اماموں نے لندن میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں ملوث حملہ آوروں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی رہنمائوں نے بھی ان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔

اس اقدام کا اعلان سینئیر مسلمانوں نے کمیونٹی رہنماوں سے ملاقات کے بعد کیا،ان کا کہنا تھا کہ وہ انتہا پسندی کی بیخ کنی کی کوششوں کو مزید تیز کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق لندن میٹروپولیٹن پولیس سے تعلق رکھنے والے مسلمان پولیس آفیسر مک چشتی نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اپنے لائحہ عمل میں تبدیلی لانا ہوگی۔

مک چشتی کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان کا فرض ہے کہ وہ جس ملک میں رہے اس کے وقار کا خیال رکھے۔

یاد رہے کہ لندن کے مسلمان مئیر صادق خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو شکست دے کر رہیں گے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.