ٹیکساس:  یورپ اور امریکی مردوں میں پورسٹیٹ کینسر ایک وبا کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ اس موذی مرض کو تین عام غذاوں سے ختم کیا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین نے چوہوں پر ایک تحقیق کی اور انہیں ہلدی،سرخ انگور اور سیب کھلانے کا تجربہ کیا اور جب چوہوں کو یہ غذائیں دی گئیں تو اس کے شکار چوہوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خلیات(سیلز)تیزی سے ختم ہونے لگے جس پر ماہرین کا کہنا تھا کہ ہلدی ، سرخ انگور اور سیب ایک ساتھ کھانے سے مرد حضرات اس جان لیوا بیماری سے دور رہ سکتے ہیں اور اس مرض میں مبتلا لوگ بھی ان غذاؤں کی مدد سے بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  نے پہلے نر چوہوں کو پروسٹیٹ کینسر کا مریض بنایا اور پھر ان کے سرطانی خلیات اور انسانوں کے سرطانی خلیات کو باہر نکال کر تینوں اجزا کو ان پر آزمایا تو وہ سرطانی رسولیوں کو تیزی سے تباہ کرنے لگے یہاں تک کہ وہ اس وقت موجود دوا سے بھی ذیادہ مؤثر ثابت ہوئے ہیں جب انہیں براہِ راست چوہوں کو کھلایا گیا تو ان کے پروسٹیٹ سرطانی ٹیومر سکڑنے لگے اور مزید سرطانی خلیات بننا بھی بند ہوگئے۔

 لیڈ ریسرچر ڈاکٹر اسٹیفنو ٹیزانی کا کہنا ہے  کہ یہ غذائیں پروسٹیٹ سرطانی رسولیوں کو کسی سائیڈ افیکٹ کے بغیر ختم کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔

ان دو پھلوں اور ایک مصالحے میں ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو پروسٹیٹ کینسر کو روکتے ہیں،پہلا جزوہلدی میں عام پایا جاتا ہے اور اسے سرکیومن کہتے ہیں دوسرا جزو سیب کے چھلکے میں ہوتا ہے جسے اُرسولِک ایسڈ کہا جاتا ہے جب کہ انگور میں پایا جانے والا تیسر اہم جزو ریزوریٹرول ہے جو بعض بیریوں میں بھی موجود ہوتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق  یہ سرطانی خلیات کو غذا فراہم کرنے والا راستہ بند کرکے اسے فاقوں مرنے پر مجبور کردیتےہیں اس لیے یہ غذائیں عمررسیدہ افراد کیلیے بے حد فائدہ مند ہیں۔

 

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.