بیجنگ: چین نے سرحدی علاقے میں بھارتی فوج کی ریشہ دوانیوں کا کڑاجواب دیتے ہوئے سرحدی علاقہ تبت میں اپنے جدید ترین فوجی ٹینک تعینات کر دیے ہیں۔

چینی میڈیا سے دستیاب اطلاعات کے مطابق بیجنگ کا حالیہ اقدام بھارتی فوج کی جارحیت کے بعد سامنے آیا ہے۔ چین نے سرحدی علاقے میں فوج کے تازہ دستوں اور ٹینکس کو غیر معینہ مدت کیلئے تعینات کیا ہے۔

چینی خبررساں ویب سائٹ گوان چا کے مطابق چین نے بھارت سے ملحق سرحدی علاقہ تبت میں اپنی فوج اور اپنے جدید ٹینکوں کی ایک بڑی تعداد تعینات کی ہے،چینی فوج اور ٹینکوں کی اس علاقے میں نئی تعیناتی غیر معینہ مدت کیلئے کی گئی ہے ۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق تبت میں ٹینک اور فوج کی تعیناتی فوجی صلاحیت جانچنے اور لڑائی کی اس استعداد کار کو بڑھانے کیلئے کی گئی ہے۔ اس دوران تبت میں وی ٹی فائیو لائٹ ڈیوٹی ٹینک کی صلاحیت کو بھی جانچا جائے گا۔

چین کے جدید ٹینک کے ساتھ 35ملی میٹر گرنیڈ لانچر اور12.7ملی میٹر مشین گن بھی علاقے میں نصب کی گئی ہیں،چینی فوج کو یقین ہے کہ اسے ان ہتھیاروں کو مکمل طور پر پرکھنے کا موقع مل سکے گا۔ یہ گن پہاڑوں پر نصب کی گئی ہے تاکہ پہاڑی علاقوں میں آپریشن میں استعمال کیا جاسکے۔

گزشتہ 2 برسوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر بھارتی ریشہ دوانیوں کی وجہ سے چین نے فوج اور مہلک ہتھیاروں کو سرحد پر منتقل کیا ہے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.