اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مشہورزمانہ مگر متنازعہ ڈان لیکس رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے،وزیرداخلہ نے معاملے کو قومی سلامتی کے منافی قراردیا اور طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔شیریں مزاری نے مزید کہا کہ معاملات بند کمروں میں حل کرلئے گئے اور کسی کو تفصیلات معلوم نہیں ،اگر معاملہ قومی سلامتی کا نہیں تھا تو وزیرداخلہ موقف سے دستبردار ہوں۔

شیریں مزارینے سوال کیا کہ اگر خبر غلط تھی تو پتا چلائیں کہ جھوٹی خبر لیک کرنے کا ذمہ دار کون تھا؟اسد عمر کا کہنا تھا کہ معاملہ ٹویٹ واپس لینے سے حل نہیں ہوا،یہ مسئلہ قومی سلامتی کا ہے اور پارلیمنٹ ہی فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس خبر کو بہت اچھالا جس سے ملک کی بدنامی ہوئی،خارجہ پالیسی بنانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے ناکہ کسی ادارے کا۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں 20 کروڑ عوام کی بدنامی ہوئی ہے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.