لاہور: پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی حکومت نےعید الفطر 2017 کے لئے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

 پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق صوبے میں میں عید الفطر کے موقع پر26سے28جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل وفاق اور سندھ حکومت نے بھی26تا28جون چھٹیوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا ہے کہ عید الفطر کے لئے چاند25جون بروز اتوار کی شام دیکھا جا سکے گا تاہم چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.