راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وزیرستان میں کیے گئے آپریشن رد الفساد میں اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد بھر پور طریقے سے جاری ہے جس میں پاک فوج کو کئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اس دوران متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی اورجنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں کی گئیں جن میں بھاری مقدار میں گولہ بارود، اسلحہ اور دھماکاخیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن وزیرستان کے علاقوں متری،دتہ خیل،پانگی پری خیل میں کیے گئے اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے تحویل میں لے گیا ہے۔

انٹیلی جنس بنیادوں پر کیئے گئے سرچ آپریشن کے درمیان اینٹی ایئرکرافٹ گن، راکٹ، چھوٹی مشین گنیں اور دیگر گولہ بارود برآمدکیا گیا ہے جسے دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.