کوئٹہ: پاکستان کی فضائی سرحدوں کی نگہبانی کی ذمہ دار پاکستان ائیر فورس ( پی اے ایف) نے بغیر پائلٹ کے اڑنے والے ایرانی جاسوس ڈرون کو بلوچستان میں مار گرایا ہے۔

ایرانی جاسوس طیارے کو پاکستانی حدود میں پرواز کے دوران پنجگور کے علاقے میں مار گرایا گیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک حکومتی ذریعے کی شناخت ظاہر کئے بغیر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایرانی جاسوس ڈرون کو پاکستانی حدود میں مار گرایا گیا ہے۔

منگل کو سامنے آنے والی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حدود کے اندر پرواز کرتے ہوئے جاسوس ڈرون کو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کے ذریعے گرایا گیا ہے۔

پاکستان ائیرفورس کی جانب سے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.