کوئٹہ:بلوچستان میں گوادر کے علاقے جیونی میں پاک نیوی کے اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جب کہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پاک بحریہ کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

جیونی کے سینئر انتظامی عہدیدار نے ذرائع کو بتایا کہ نیول اہلکار معمول کے مطابق جیونی سٹی سے افطار لے کر جارہے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے گھات لگا کر ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے،جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نیوی اہلکاروں کو حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور زخمی اہلکاروں کے لیے دعا کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایسےبزدلانہ حملےہمارےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتے۔  نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کےامن کیلیےسیکیورٹی فورسزکےبہادرجوانوں نےبیش بہاقربانیاں دیں۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.