بیجنگ/اسلام آباد:پاکستان کے صوبے بلوچستان سے دو چینی باشندوں اور پھر قتل کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان چیزوں کا سی پیک یا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی پاشندوں اور چینی اداروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔

پاکستان میں چینی باشندوں کو یرغمال بنا کر قتل کیے جانے والے واقعے کا سی پیک ہا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر کوئی اثر پڑے گا؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چینی  باشندوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

وزارت خارجہ ی ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی پاشندوں کے اغواء اور اس کے بعد کی صورتحال میں پاکستان چین کے ساتھ رابطے میں رہا اور ان کی رہائی اور بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی پاشندوں کا قتل پاکستان اور چین کے منصوبوں پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ مئی کی 24 تاریخ کو بلوچستان کے صوبے کوئٹہ سے اغواء ہونے والے چینی باشندوں کے واقعے کے بعد چین کی وزارت خارجہ اور ایمبسی کی جانب سے چینی باشندوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ کچھ وقت کے لیے کوئٹہ میں مت رہیں۔

یاد رہے چند روز قبل بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دو چینی مرد اور عورت اغوا ہوئے تھے جن کے متعلق کچھ دن بعد انتہاپسند تنظیم داعش نے دعوی کیا تھا کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے۔ ٹیچنگ کے پروفیشن سے تعلق رکھنے والے چینی مرد اور عورت کے متعلق اطلاع آئی تھی کہ وہ اردو زبان سیکھنے کے لئے وہاں مقیم تھے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.