انقرہ: ترکی کی وزارتِ خارجہ نے امریکا،برطانیہ،شینگن ممالک اور آئر لینڈ کا سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے 7روز مفت ٹرانزٹ ویزہ کا اجراء شروع کردیا ہے۔
 
ویزوں کا اجراء ایک منصوبے کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ترکش ایئر لائن پاکستان سے براستہ استنبول امریکا،یورپ،برطانیہ اور آئرلینڈ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی سہولت متعارف کروارہی ہے۔
اس سہولت کے تحت ترکش ایئر لائن کے ایسے مسافر جن کا پاکستان سے دورانِ فلائٹ سٹاپ اوور بیس گھنٹے سے زیادہ ہوگا کو ایک دن کیلئے استنبول گھومنے کا موقع فراہم کیا جائے گاجس کے دوران مسافروں کو مفت رہائشی چیک بھی فراہم کیا جائے گا۔یہ چیک مسافر کی پرواز کی بکنگ مکمل کرنے کے بعد ترکش ایئرلائن کے مجاز عملے کی جانب سے تیار کرکے مسافر کو فراہم کیا جائے گا ۔
 
اس چیک کے ذریعے اکانومی کلاس کے مسافرایک رات 4اسٹار ہوٹل جبکہ بزنس کلاس کے مسافر2راتیں 5اسٹار ہوٹل میں گذار سکیں گے۔
 
یاد رہے کہ یہ ہوٹل استنبول کے تکسیم اور سلطانہ میٹ کے علاقے میں واقع ہیں جو استنبول کا مرکزی پوائنٹ تصور کیا جاتا ہے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.