اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کے بغیر جے آئی ٹی اپنا کام نہیں کر ستی اس لئے وزیراعظم  کو جمعرات سے پہلے مستعفی ہو جانا چایئے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو پہلی پیشی سے پہلے ہی استعفی دے دینا چایئے۔

عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کیس میں الیکشن کمیشن نے جعلی کاغذات بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہو کر احسان نہیں کر رہے وہ مجرم ہیں۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ ادارے وزیراعظم کو بچانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کیس چل رہا ہے اور وہ دنیا کے چکر لگا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا پیسہ باہر سے ملک کے اندر لے کر آئے ہیں جبکہ ان کا پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آج جے آئی ٹی پر سعید احمد چئیر مین نیشنل بینک کی جانب سے حراساں کئے جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی  جس پر جے آئی ٹی کو جواب جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.