لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان امیر العظیم نے وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی کی جانب سے جماعت اسلامی کے متعلق دیے گئے بیان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ قیادت کو قائداعظم سے جوڑنے پر چلو بھرپانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔

پیر کو سامنے آنے والے ردعمل میں امیر العظم کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما حکمران خاندان کی کرپشن کے جن الزامات پر جزبز ہورہے ہیں،وہ عالمی میڈیا نے پورے ثبوتوں کے ساتھ پیش کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان الزامات کو ملک کی عدالت عظمیٰ کے دو ججوں نے من و عن تسلیم کیا اور وزیراعظم کو مجرم قرار دیا اور باقی تین ججوں نے بھی وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی بلکہ انہیں ملزم قرار دیتے ہوئے جے آئی ٹی سے تحقیقات کروانے کا حکم دیا۔

ن لیگی رہنما آصف کرمانی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہاکہ موصوف کو اپنی کرپٹ قیادت کی نسبت قائداعظم سے جوڑنے سے پہلے چلو بھر پانی میں ڈوب مرناچاہیے تھا۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.