ٹورینٹو: موبائل فون سے سلیفی بنانے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے،ہر شخص اپنے ہر لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنا چاہتا ہے مگر اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون کیمرے کا فلیش مرگی کے دوروں میں مبتلا کر سکتا ہے۔

کینڈین ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون سے تصویریں بنانے کے لئے فلیش کا زیادہ استعمال مرگی کے دوروں کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کے کہنا ہے کہ تصویریں لینے کے لئے فلیش کا زیادہ استعمال دماغ کی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتا ہے جس کی وجہ سے مرگی کے دوروں جیسی کیفیت سے پالا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماضی میں اس حوالے سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ موبائل فون کے کیمرے کا فلیش چہرے کی جھریوں کا سبب بنتا ہے جس سے انسان اپنی عمر سے کافی زیادہ کا نظر آتا ہے۔

ڈلہوز یونیورسٹی کینیڈا کی جانب سے کی جانے والے تحقیق کے مطابق موبائل فون کے کیمرے کا فلیش دماغی لہروں کو متاثر کرتا ہے،کیمرے کا ریڈ آئی ریڈکشن مرگی کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے متاثرہ افراد پر ریسرچ کی گئی جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلیش سے دماغی نظام الیکٹروان سفالو گرام(ای ای جی)میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جس سے مرگی کے دوروں جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے تصویر بناتے وقت اندھیری جگہ کا انتخاب نہ کریں،سیلفی وغیرہ روشن جگہ پر بنائیں تاکہ فلیش کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

 

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.