خبریں

مریم اورنگزیب سے بنگلہ دیش کے صحافیوں کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے بنگلا دیش کے صحافیوں نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم اور نگزیب اور بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ،ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرمملکت کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف پر امن بقائے باہمی کے ویژن پرعمل پیرا ہیں جبکہ سی پیک کے ذریعے 65ملکوں کو آپس میں جوڑا جارہا ہے اور یہ منصوبہ پا کستان کے ساتھ ساتھ خطے کیلئے بھی گیم چینجر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سروے کی مطابق پاکستان ابھرتی معاشی طاقت کے طورپرسا منے آرہاہے جبکہ پاکستان بنگلا دیش کو مشترکہ مفادات کےلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔

ٹیگ

متعلقہ مضامین

Close