اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی دن کے مارننگ شو ”آپ کا ساحر“ کے14مارچ 2017ءکے پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر10لاکھ روپے جرمانہ کردیا ۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈکواٹرز سے جاری ایک پریس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ون کے نیوز پروگرام ”آپ کا ساحر“ میں 14مارچ2017ءکو قابل اعتراض مواد نشر کیا تھا ۔اس حوالے سے پیمرا نے ٹی وی ان کو کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں چینل کو29مارچ2017ءتک جواب داخل کرنے کا حکم صادر کیا گیا تھا اور ذاتی شنوائی کے لئے بھی مورخہ 13اپریل2017ءکو بلایا تھا ۔

چینل کی طرف سے موصول ہونے والے جواب میں ذاتی شنوائی پر پیمرا کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پیمرا ٓرڈیننس 2002ءاور پیمرا(ترمیمی) ایکٹ2007کے سیکشن ایف اور 20سی ، پیمرا رولز 2009ءرول(1)اور پیمرا ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015ءکی شقوں 1،3،5اور17کی خلافورزی پر 10لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے جو کہ 14دنوں میں جمع کروانا ہوگا۔

پیمرا کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں چینل کا لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.