خبریں

قطری شہزادے کومنانے کا ٹاسک مریم نواز کے سپرد

اسلام آباد: پاناما لیکس کی تفتیش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار وزیراعظم نواز شریف نے قطری شہزادے کو جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کا ٹاسک مریم نواز اور سیف الرحمن کو سونپ دیا ہے۔

اس مقصد کے لئے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز چند دنوں میں قطر کا دورہ کریں گی اور قطری شہزادہ حماد بن جاسم الثانی کو پاکستان آنے یا قطر میں جے آئی ٹی ممبران کو بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گی۔

اعلی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنے قریبی دوست سیف الرحمن کو بھی مریم نواز کی مدد کرنے کا پیغام بھیجا ہے۔

 اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ قطری شہزادے کے جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر راضی کرنے کیلیے مریم نواز اور سیف الرحمن قطری حکمرانوں سے تعلقات سے بھی استفادہ کریں گے۔

ٹیگ

متعلقہ مضامین

Close