خبریں

عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Pervez Elahi and Imran khan
Pervez Elahi and Imran khan


اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فون کرکے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی
۔

عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔ چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی حکمت عملی کو سراہا۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں، 2 سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔
پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کو اسمبلی میں برتری حاصل ہوگئی جس کے بعد پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
#Raahtv #pakistan #imrankhan #pervaizelahi #election #pti #cleansweep #pmln #punjab

ٹیگ

متعلقہ مضامین

Close