لندن: عبادات کواپنے معمولات کا حصہ بنائے رکھنا زندگی کو بڑھاتا،تنائو یا اسٹریس کو کم کرتا اور جسمانی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

وینڈبریٹ یونیورسٹی کی جانب سے 5500 لوگوں کو بنیاد پر حالیہ مطالعہ کیا گیا۔ ان افراد میں 64 فیصد مذہبی تعلیمات پر عمل کرنے والے تھے۔

محقیقین کی ٹیم نے یہ پایا کہ عبادات میں شامل رہنے والوں نے مطالعے کے دیگر شرکا کے مقابلے میں دل کی صحت،غذائیت اور عمل انہضام کے حوالے سے بہتر نتائج دیے۔

خاص طور پر درمیانی عمر یعنی 40 تا 65 برس کے لوگوں میں عبادات سے تعلق کے خاطرخواہ مثبت نتائج سامنے آئے۔

مارینو بروس کی زیرقیادت ہونے والے مطالعے میں عبادات کو اپنے معمول کا حصہ بنائے رکھنے والوں کے نتائج کو خوشگوار قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈیوڈ گیفن اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر کیتھ نورس سمیت دیگر 9 ماہرین کی جانب سے کئے گئے مطالعہ کے نتائج حال ہی میں سامنے لائے گئے ہیں۔

بروس کا کہنا تھا کہ مطالعے کے نتائج اس خیال کی تصدیق کرتے ہیں کہ عبادات سے وابستہ رہنا ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے روحانی مسلز کو توانا کرنے کے لئے عبادات کے مراکز میں موجودگی کو ہر طرح کی صحت کے لئے مفید پایا گیا۔

پی ایل ای ایس ون نامی میگزین میں شائع شدہ مطالعاتی نتائج کے لئے اعدادوشمار نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے سے حاصل کئے گئے جنہیں سی ڈی سی نیشنل سینٹر برائے ہیلتھ سٹیٹسٹکس نے جمع کیا تھا۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.