دی ہیگ:عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

عالمی عدالت انصاف نے جہاں بھارت سے کہا کہ وہ عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا وہیں پاکستان سے کہا کہ پاکستان کا عالمی عدالت انصاف پر اعتراض بلاجواز ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہم نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ عدالت اسی  صورت میں فیصلہ دے سکتی ہے جب بھارت کی جانب سے مکمل شواہد پیش کئے گئے ہوں،میں حکم نامے کے شروع کے پیراگراف نہیں پڑھوں گا،پاکستانی قانون کے مطابق کلبھوشن کو اپیل کے لئے40دن دیے گئے،عالمی عدالت میں ثابت ہوا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے موقف الگ الگ ہیں۔

جج رونی ابراہم نے کہا کہ درخواست سے ثابت ہوا کہ قونصلر رسائی کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان تنازع ہے،دونوں ممالک نے ویانا کنونشن پر دستخط کیے ہوئے ہیں،دونوں ملک28دسمبر1977سے ویانا کنونشن کا حصہ ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان تنازع ویانا کنونشن کے تحت سمجھتے ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کے الزامات پر کلبھوشن کو سزا دی،کلبھوشن یادیو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کارمیں آتا ہے،ویانا کنونشن سے جاسوسی میں گرفتار افراد کو علیحدہ نہیں کیا جا سکتا۔

رونی ابراہم نے کہا کہ آرٹیکل1کےتحت عدالت کےپاس ویانا کنونشن کی تشریح میں تفریق پرفیصلہ دینے کااختیار ہے تاہم بھارت ہمیں کیس کے میرٹ پر مطمئن نہیں کرپایا،کلبھوشن یادیو کےمعاملےپر عالمی عدالت انصاف پاکستان کا اعتراض مسترد کرتی ہے،ہمیں معلوم نہیں ہو سکا کہ کلبھوشن نے اپیل کی ہے یا نہیں۔

 یادرہے کہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کا اعتراف کرنے والے جاسوس کلبھوشن یادیوکے خلاف عالمی عدالت انصاف میں کیس کی سماعت کے دوران پاکستانی وکلاء نے بھارتی وکلاءکے دلائل مسترد کردیئے تھے۔

پاکستان نے موقف اپنایا کہ کلبھوشن ویڈیو بیان میں اپنے جاسوس ہونے کا اعتراف کرچکا ہے لہٰذا اس پر ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا اور اس کے علاوہ معاملہ ہنگامی نوعیت کا بھی نہیں،بھارت کے پاس کلبھوشن یادیو کو جعلی پاسپورٹ پر بھجوائے جانے کابھی جواب نہیں،باضابطہ طورپر بھارت کو گرفتاری کی اطلاع دی گئی تھی۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.