لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ميری عدالت عظمیٰ سے ہاتھ باندھ كر درخواست ہے كہ احتساب ضرور كريں اور يہ احتساب بلا تفريق سب كا ہونا چاہيے اگر ايسا نہ ہو ا تو خدا نخواستہ ملک آگے نہيں چل سكتا۔

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ احتساب ضرور كریں بیشک ہم سے كریں لیكن یہ بھی یاد ركھیں ہمارے خاندان نے 1972ء میں ہر چیز گنوا دی،بھٹو كی حكومت نے نیشنلائز كرنے کے نام پرہمارے خاندان سے ہر چیز چھین لی پھر بے نظیر اور مشرف كے دور میں بھی ہمارے خاندان كو انتقام كا نشانہ بنایا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک لوٹا،دولت دبئی اور کینیڈا لے گئے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،آج جولیکچر دیتے اور بڑے پارسا بنتے ہیں انہوں نے ملکی دولت لوٹی،قرض معاف کرایا جب کہ جن کے سوئس بینک میں 60 ملین ڈالرزپڑے ہیں ان کوکوئی نہیں پوچھتا۔

انہوں نے کہا کہ بیواؤں اور یتیموں کا مال کھانے والے آج باعزت لوگ بنتے ہیں۔ اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی حالیہ تصویر کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسے جے آئی ٹی میں اس طرح بٹھایا گیا جیسے اس نے کرپشن کی ہو۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.