کراچی:سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز،ایف سی اورپولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بیرکوں سے لاکھوں روپے نقد اور ممنوعہ سامان برآمد ہوا ہے جس سے جیل کا احاطہ بھر گیا۔

گزشتہ ہفتے کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو قیدیوں کے فرار کے بعد دوسری مرتبہ آپریشن کیا گیا ہے۔

ایف سی،رینجرز اور پولیس کی اس مشترکہ کارروائی کو کراچی جیل کی تاریخ کا سب سے بڑا سرچ آپریشن کہا جارہا ہے آپریشن کے دوران قیدوں کو بیرکس سے نکلنے پر پابندی تھی۔

سرچ آپریشن کے دوران ایف سی اوررینجرز نے جیل میں قید7ہزار قیدیوں کی جامہ تلاشی لی جس کے دوران سیاسی جماعتوں،کالعدم تنظیموں اور لیاری گینگ وار ملزموں کے قبضے سے35لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد ہوئی۔

اس کے علاوہ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے بیرک سے12،ایم کیو ایم کے بیرک سے70اور گینگ وار ملزمان کے بیرک سے100اسمارٹ فونز بھی پکڑے گئے ہیں۔

ایف سی اور رینجرز نے اس کارروائی کے دوران مختلف بیرکس سے فریج ،ڈیپ فریزر اور فرنیچر کے علاوہ درجنوں ٹی وی بھی برآمد کئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک بیرک سے30ٹی وی برآمد ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے بیرک سے قیدیوں کا کچا راشن اور گیس سلنڈرزبھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ4روز سے قیدیوں کے بیرکس سے نکلنے پر پابندی ہے اور قیدیوں کی پہلے سے طے شدہ ملاقاتیں بھی بند ہیں۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.