لندن: مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر تیار کردہ سافٹ وئیر کمپیوٹر ماؤس کی حرکت کو بنیاد بنا کر انٹرنیٹ پر دھوکہ دینے والوں کو شناخت کر سکتا ہے۔

اپنی نوعیت کے اس دلچسپ طریقے میں ماہرین نے ماؤس کو حرکت کوبنیاد بنایا ہے۔ کوگنیٹو سائنسدانوں کی جانب سے تیار کردہ مذکورہ سافٹ وئیر95 فیصد درستگی کے ساتھ دھوکے بازوں کا تعین کرسکتا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کو توقع ہے کہ ان معلومات کے نتیجے میں آن لائن سیکیورٹی کے بہتر طریقے سامنے لائے جا سکیں گے۔ جس کے بعد سائبر ورلڈ یا ڈیجیٹل میڈیا میں مجرمانہ حرکتوں پر بہتر طریقے سے توجہ دی جا سکے گی۔

اٹیلی کی یونیورسٹی آف پیڈوورا کے ماہرین نے اس مقصد کے لئے 40 افراد پر ایک تجربہ کیا۔ اس دوران نصف تعداد سے کہا گیا کہ وہ درست معلومات دیں جب کہ باقی نصف کو غلط معلومات دے کر انہیں استعمال کرنے کا کہا گیا۔

اس کے بعد ان شرکاء سے 12 سوالات پوچھے گئے اور کمپیوٹر نے ان کے ماؤس کی حرکت کا بغور جائزہ لیا۔

ان سوالات میں سے 6 ایسے تھے جن کا تعلق سیکیورٹی کے عمومی سوالات سے تھا،مثلا کیا آپ کا درست نام یہی ہے؟کیا آپ پیڈووا میں پیدا ہوئے؟ البتہ 6 سوالات غیرمتوقع تھے مثلا کیا آپ کا اسٹار کیپریکون ہے؟ وینیزیا اس علاقے کا دارالحکومت ہے جہاں آپ رہتے ہیں؟ ان غیرمتوقع سوالوں کا مقصد جواب دینے والوں کو گھیرنا تھا۔

محقیقین نے اس دوران دیکھا کہ غیرمتوقع سوالات کے دوران جعلی یا غلط جوابات نے ماؤس کی الگ حرکت کو جنم دیا جب کہ درست جوابات دینے والوں کے ماؤس کی حرکت کچھ اور تھی۔

پی ایل او ایس ون نامی جرنل میں شائع شدہ تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ سچ جواب دینے والوں نے غیرمتوقع سوالوں کا بھی معمول کے مطابق جواب دیا جب کہ جھوٹ بولنے والوں کا اپنے جوابات گھڑنے کے لئے کچھ اور کرنا پڑا۔

مثلا درست جواب دینے والوں نے اپنے اسٹارز کا فورا بتا دیا البتہ جھوٹ بولنے والوں کو پہلے انہیں سرچ کرنا پڑا۔ خودکاریت یا بے ساختگی کی اس کمی کا اندازہ ماؤس کی حرکت سے لگایا گیا۔

محقیقین نے اس عمل کے دوران دیکھا کہ جھوٹ بولنے والوں کے ماؤس کی حرکات بے ترتیب رہی جب کہ درست جواب دینے والوں کے ماؤس کی حرکت میں ترتیب موجود تھی۔

محقیقین کا کہنا تھا کہ ہمارے علم کی حد تک ماؤس کی حرکت کی مدد سے اس طرح کا جائزہ پہلے نہیں لیا گیا،یہ حساس ہونے کے ساتھ درست نتائج کا ذریعہ بھی بنا۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.