اسلام آباد: وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے یا سرزمین بے آئین کہلانے والے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد صوبے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی پارلیمان کی جانب سے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی منظوری دے دی گئی۔ نئی صورتحال میں فاٹا کے انضمام کے باعث خیبرپختونخوا کے نام میں بھی تبدیلی کی جائے گی۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا نیا نام ’خیبرپختونخوا بشمول وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات‘‘ ہوگا۔

فاٹا کے انضمام کے بعد خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 23 نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا جب کہ قومی اسمبلی کے لئے فاٹا کے علاقوں کی نشستوں کی تعداد بڑھا کر 18 کر دی جائیں گی۔

قومی اسمبلی کے لئے فاٹا سے 18عام نشستیں بشمول 4 خواتین اور ایک غیر مسلم کے لیے ہوں گی۔

خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد 2023 کےعام انتخابات میں فاٹا میں صوبائی کی 23 جب کہ قومی کی 18 نشتوں پر انتخابات ہوں گے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.