اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کردہ قرضوں کی اسکیم میں خیبرپختونخوا اور سندھ کے نوجوانوں نے سود کی وجہ سے دلچسپی نہیں لی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام بزنس ڈیسک کے مطابق وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے تحت اب تک 75 فیصد کے ساتھ پنجاب سب سے آگے ہے،خیبرپختونخوا سے 9،سندھ سے 8 اور بلوچستان سے صرف 2 فیصد دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

اکتوبر تا دسمبر 2016 کی سہ ماہی کے دوران اگر چہ وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم میں 107 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا لیکن اب بھی یہ توقع سے کہیں کم ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سندھ باالخصوص کراچی اور خیبرپختونخوا سے کم درخواستیں آنے کی وجہ اسکیم کا سود پر مبنی ہونا ہے۔

وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے دوران اب تک سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ڈیری سیکٹر رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو بھی اس اسکیم کے دائرہ کار میں لایا جا رہا ہے۔

 وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے قرضے جاری کرنے کے لئے اسلامی بینکوں کی شمولیت کے بعد توقع ہے کہ درخواستوں میں اضافہ ہو سکے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کا اعلان کرنے کے بعد اپنی بیٹی مریم نواز کو اس منصوبے کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ نے انہیں عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.