حیاتِ محمد [صلی اللہ علیہ وسلم] 17 - نبی اکرم ﷺ کی بصیرت

مدینہ منورہ پہنچ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلا کام مسجد نبوی کی تعمیر فرمائی، اور یہ مسجد در حقیقت مسجد نہیں تھی بلکہ بیک وقت یہ درس گاہ تھی، یہاں دین کی تعلیم دی جاتی تھی، ریاست کے لئے مرکز یہی جگہ قرار پائی، جو بھی اہم معاملات ہوتے تھے وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہیں نمٹایا کرتے تھے، یہ فقراء و مساکین کا مسکن تھا، یہ ریاست کا پارلیمنٹ تھا، یہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجلسِ شوریٰ کا اجلاس بلایا کرتے تھے، مملکت کے دیگر امور یہیں طے پاتے تھے، قافلوں کو یہیں سے روانہ کیا جاتا تھا، غزوات کی تیاری کا عمل اور مالِ غنیمت کی تقسیم کا عمل بھی یہیں انجام دیا جاتا تھا، اس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام میں مسجد کی کتنی اہمیت ہے۔ آج بھی دنیا میں جس جگہ مسلمانوں کی بستی آباد ہوتی ہے تو وہاں سب سے پہلے مسجد تعمیر کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو زندہ کیا جاتا ہے۔

دیکھئے سفر سیرت کا
مولانا کاشف شیخ کے ساتھ

حیاتِ محمد [صلی اللہ علیہ وسلم] 17 – نبی اکرم ﷺ کی بصیرت

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.