حیاتِ محمد [صلی اللہ علیہ وسلم] 14 – بیعتِ عقعبہ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حج کے موقع پر منیٰ کی گھاٹی کے پاس سے گزرے، وہاں یثرب کے چھے افراد بیٹھے محوِ گفتگو تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس رکے اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ یثرب سے ہیں اور یہود کے حلیف ہیں؟ اہلِ یثرب نے جواب دیا کہ جی ہاں ہم اہلِ یثرب اور یہود کے حلیف ہیں واضح رہے کہ یثرب کے یہودی یثرب کے دیگر باشندوں کو اکثر اس بات سے مرعوب کرتے تھے کہ عنقریب ہم میں سے آخری نبی آنے والا ہے، جب وہ آئے گا تو ہم اس کی معیت میں تمہیں عادِ ارم کی طرح قتل کر دیں گے چنانچہ
جب اہلِ یثرب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ سنے تو ان کی جانب متوجہ ہوئے اور جب آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے انہیں متوجہ پایا تو ان کے درمیان بیٹھ گئے اور ان کے سامنے قرآنِ حکیم کی آیات تلاوت فرمائیں، اہلِ یثرب سمجھ گئے کہ یہی وہ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کا تذکرہ وہ یہود سے سنتے آ رہے تھے۔ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت پر لبیک کہا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لے آئے

دیکھئے سفر سیرت کا
مولانا کاشف شیخ کے ساتھ

حیاتِ محمد [صلی اللہ علیہ وسلم] 14 – بیعتِ عقبہ

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.