حیاتِ محمد [صلی اللہ علیہ وسلم] 12 – دعوتِ حق کی کوششیں اور انداز

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے قبولِ اسلام کا واقعہ کافی دلچسپ ہے جب آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی دعوت آپ کے کانوں میں پڑی تو آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی کو معلومات حاصل کرنے کی غرض سے مکہ بھیجا، بھائی نے واپس آ کر جو معلومات آپ کے گوش گزار کیں ان سے آپ رضی اللہ عنہ کی تسلی نہ ہوئی لہٰذا آپ نے خود مکہ جانے کا فیصلہ کیا۔ آپ نے مکہ آ کر حرم میں قیام کیا آپ قیام پذیر تھے اور رات کا اندھیرا چھا گیا آپ کے پاس سے حضرت علی رضہ اللہ عنہ کا گزر ہوا، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ ‘آپ مسافر لگتے ہیں’، حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نے جواب دیا ‘ہاں میں مسافر ہوں’ اور اپنا ارادہ مصلحتاً بیان نہیں کیا کیوں کہ جانتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کفار ان کی دعوت کی وجہ سے ایذائیں پہنچا رہے ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ انہیں اپنے گھر لے گئے اور ان کی مہمان نوازی کی اور صبح انہیں رخصت کر دیا تو حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ واپس حرم میں آ کر ٹھہر گئے، دوسری رات بھی پہلی رات کی طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی اور آپ انہیں اپنے گھر لے گئے، جب تیسری رات پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ کو حرم میں پایا تو دریافت کیا کہ ‘آپ کی مکہ آمد کا کیا مقصد ہے؟’۔ حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نے پورا معاملہ انہیں بیان کیا۔ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کی بات سنی تو انہیں ساتھ لیا اور کہا کہ ‘میرے پیچھے پیچھے آتے رہیں’ اور وہ ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کو لے کر حضرت ارقم رضی اللہ عنہ کے گھر آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہاتھ پر اسلام قبول کیا

دیکھئے سفر سیرت کا
مولانا کاشف شیخ کے ساتھ

حیاتِ محمد [صلی اللہ علیہ وسلم] 12 – دعوتِ حق کی کوششیں اور انداز

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.