کراچی: سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے کشمیر میں بھارت کے خلاف ریاست گیر جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات کے حامی ہیں لیکن بھارت کسی صورت مذاکرات نہیں چاہتا،اس لئے اب مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا۔

پیر کو حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے جماعت اسلامی کراچی کے مرکز ادارہ نورحق میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام 69سال سے بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ہماری تحریک پرامن تھی لیکن بھارت نے پرامن جدوجہد پر بھی مظالم کے پہاڑ توڑے جبکہ بھارتی افوج اب تک 5لاکھ 25ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں اورحالیہ واقعات میں قابض انڈین فورسز نے مظالم کے تمام ریکارڈ توڑدئے ہیں۔

سید صلاح الدین نے اس موقع پر انکشاف کیا کہ بھارتی قابض فورسز نے صرف اتوار کے روز 169نہتے معصوم شہریوں کو شہید کیا،اس وقت 13ہزار سے زائد بیگناہ کشمیری پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حزب المجاہد کے نوجوان مزاحمت کار برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت دی ہے اورکشمیر کا بچہ بچہ بھارتی قابض افواج کے خلاف جدوجہد کررہا ہے جبکہ بھارتی سپریم کورٹ کی اجازت سے قابض افواج پیلٹ گن کا استعمال کررہی ہیں،جس سے نہتے کشمیریوں کی آنکھیں ضائع ہورہی ہیں اورپیلٹ گن کے استعمال سے اب تک 16ہزار سے زائد کشمیری زخمی ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال نہیں ہوتا۔ بھارت نے اپنے پورے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے حریت رہنماوں کو خریدنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس میں ہمیشہ ناکام رہا اوراب بھارت نے کشمیر پر معاشی بدحالی مسلط کرنے کی کوشش شروع کردی ہے،دوسری طرف بھاتی فوج جنگلات کاٹ رہی ہے۔معدنیات کو لوٹا جارہا ہے جبکہ سیاحت کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا ہے۔

سپریم کمانڈر حزب المجاہدین کا کہنا تھا کہ بھارت چاہتا ہے کشمیری بدحالی کاشکار ہوجائیں اور بالآخرتھک ہار کر بھارتی قابض افواج کے خلاف جدوجہد ترک کردیں لیکن بھارت نہیں جانتا کہ کشمیریوں کا اولین مقصد ہی آزادی ہے اورکشمیر کا ہر بچہ پکاررہا ہے کہ بھارتی فوجیو واپس جاو,آخری بھارتی فوجی کی واپسی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی اور کشمیری قیادت سے کہتا ہوں کہ مذاکرات کی کوششوں میں وقت ضائع نہ کریں کیونکہ بھارت مذکرات نہیں چاہتا۔

سید صلاح الدین کا کہنا تھا کہ جب اقوام متحدہ میں میاں نواز شریف نے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا اور برہان مظفر وانی کو تحریک آزادی کا مجاہد قراردیا،اس وقت بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کشمیر کو متناذعہ ماننے سے ہی انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ جو علاقہ پاکستان کے پاس ہے اس پر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.