خبریں

جے آئی ٹی کا عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پانامہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سپریم کورٹ سے مزید وقت نہ ملنے پر جے آئی ٹی نے عید کی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ7جولائی تک یہ تحقیقات مکمل کی جائیں گی۔ جس کے باعث پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عید پر بھی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اب تحقیقاتی ٹیم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سات جولائی سے قبل اپنا کام مکمل کر لے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جے آئی ٹی کو ساٹھ دن کا وقت دے رکھا ہے جو سات جولائی کو ختم ہو جائے گا سپریم کورٹ آف پاکستان نے جے آئی ٹی کو یہ بھی کہا تھا کہ آپ کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا اسی ساٹھ دنوں کے اندر اندر تحقیقات مکمل کی جائیں اور اگر اس سلسلے میں مشکلات پیش آئیں یا کوئی ادارہ تعاون نہ کرے تو سپریم کورٹ کو اطلاع دی جائے۔

جس پر جے آئی ٹی نے مختلف اداروں کے حوالے سے سپریم کورٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے اداروں سے جواب بھی طلب کیا۔

تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جے آئی ٹی عید پر بھی چھٹیاں نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحقیقاتی عمل جاری رکھے گی۔

ٹیگ

متعلقہ مضامین

یہ بھی پڑھیں

Close
Close