اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کوآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں یادگار کامیابی حاصل کرنے پر باقاعدہ مبارکباد دینے کے لیے قرارداد تحسین قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

مبارکباد دینے کی قراردادممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ،صاحبزادہ محمد یعقوب،شیراکبر خان اور محترمہ عائشہ سید نے مشترکہ طور پر جمع کرائی ہے۔

جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کردہ قراردار میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کا یہ ایوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف شاندار فتح اور iccچیمپیئنز ٹرافی کے حصول پر پوری ٹیم اور پاکستان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان اس امر کا اعتراف کرتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی بھر پور محنت اور جرآت کے ساتھ انڈین کرکٹ ٹیم کو شکست سے دوچار کر کے ایک عظیم کامیابی حاصل کی ہے جوانتہائی قابل تحسین ہے اور پوری قوم کو اس پر فخر ہے۔ یہ ایوان توقع کرتا ہے کہ آئندہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی محنت اور لگن کے ساتھ ملک کا نام روشن کرتی رہے گی۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قرارداد عید کے بعد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں منظورکی جائے گی۔

پاکستان نے 18 جون کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کیا تھا۔ یہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں فاتح ٹیم کی سب سے بڑے مارجن سے کامیابی تھی۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.