تقوٰی کیا ہے؟

‘حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت کعب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ تقویٰ کیا ہے؟
حضرت کعب نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ ‘اے عمر کیا کبھی آپ کا گزر کسی ایسے راستے سے ہوا ہے جس کے دونوں جانب خاردار جھاڑیاں ہوں؟’
حضرت عمر نے جوا ب دیا کہ ‘ہاں بارہا ایسے رستوں سے گزر ہوا ہے’
حضرت کعب نے دوبارہ پوچھا کہ ‘ایسے راستے سے کس طرح گزرتے ہیں؟’
حضرت عمر نے جوا ب دیا کہ ‘میں ایسی جگہ سے جھاڑیوں سے خود کو بچاتا ہوا گزرتا ہوں، اگر کوئی کانٹا میرے دامن سے الجھ جائے تو اس کو چھڑا کر گزرتا ہوں’
حضرت کعب نے کہا کہ بس اسی عمل کا نام تقویٰ ہے کہ اس دنیا میں رہتے ہوئے دنیا کی آلودگی، کسی پر ظلم و زیادتی کرنے، کسی کی حق تلفی کرنے اور ان تمام عوامل سے بچتے ہوئے زندگی گزارنا ہی دراصل تقویٰ ہے۔’

دیکھئے پروگرام: سبل السلام
گفتگو: سید محمد اقبال

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.