خبریں

تصویر لیک معاملہ:حسین نواز کی درخواست مسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کی درخواست کو مسترد قرار دے دیا ہے۔

 جسٹس اعجاز افضل نے حسین نواز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے جبکہ فیصلہ چودہ جون کو لکھ لیا گیا تھا۔

وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اور ن لیگ نے جے آئی ٹی پر الزام لگایا تھا کہ جے آئی ٹی نے ان کی تصویر لیک کی ہے جس کے بعد حسین نواز نےسپریم کورٹ کےجج کی سربراہی میں کمیشن بنانےکی استدعا کی تھی۔

جس کے جواب میں جے آئی ٹی نے ن لیگ اور حسین نواز کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک فرد ک انفرادی فعل تھا جس کی وجہ سے اس معاملے میں ملوث ذمہ دار کے سامنے آنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لے آئی گئی تھی۔

حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر ن لیگ کی جانب سے خوب واویلا مچایا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اب درخواست مسترد کر دی ہے۔

ٹیگ

متعلقہ مضامین

Close