انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان ایوان صدر کے ساتھ قائم کی جانے والی پرشکوہ ملت مسجد میں اذان اور امامت کے فرائض تو سرانجام دیتے رہے ہیں تاہم اب وہ اسی مسجد میں خطبہ جمعہ بھی دیا کریں گے۔

 ترک صدر کی جانب سے خطبہ جمعہ شروع کرنے کے حوالے سے رپورٹس گزشتہ کچھ دنوں سے سامنے آرہی ہیں۔

استنبول یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر فرقان حمید کے مطابق صدر اردوان اس مسجد میں کئی بار نماز پڑھنے کے ساتھ امامت کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

چند روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دوبارہ وائرل ہو جانے والی ایک ویڈیو میں ترک صدر کو مسجد میں فجر کی اذان دیتے بھی دکھایا گیا تھا۔ ترک صدر کی جانب سے یہ اذان ناکام فوجی بغاوت کے اگلے روز دی گئی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ترک عوام کے مقبول ترین رہنما کے طور پر سامنے آنے والے اردوان جلد ملت مسجد میں خطبہ جمع کا آغاز کریں گے۔

پروفیسرڈاکٹر فرقان حمید کے مطابق امامت و خطبہ جمعہ مسلم حکمرانوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا لیکن وقت کے ساتھ یہ روایت افسوسناک طریقے سے ختم کر دی گئی تھی اب اردوان اس روایت کو زندہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ترک صدر قرآن عظیم الشان کی خوبصورت آواز میں تلاوت کی خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ ان کی آواز میں قرآن کی خوبصورت قرآت کی ویڈیوز یوٹیوب پر بھی موجود ہیں جس میں وہ اپنے ہم عمر افراد یا دوستوں اور اہلخانہ کے درمیان تلاوت کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.