خبریں

بینک آف چائنہ کوپاکستان میں بینکاری لائسنس جاری

کراچی: پاکستان کے مرکزی بینک نے اسلام آباد کے دیرینہ دوست ملک چین کے مرکزی بینک کو ملک میں بینکنگ خدمات فراہم کرنے کیلئے لائسنس جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے لائسنس کے اجراء کے بعد دیگر شرائط مکمل کر کےبینک آف چائنا برانچوں کی شکل میں اپنے کاروبار کا آغاز کرے گا۔

یاد رہے کہ بینک آف چائنا،چائنا سینٹرل ہوئی جن کا ذیلی ادارہ ہے جو چینی حکومت کا سرمایہ کاری بازو ہے،بینک آف چائنا نہ صرف چین مین لینڈ میں کام کررہا ہے بلکہ 50 ممالک میں اس کی سرگرمیاں جاری ہیں، ان میں سے 19 ممالک چین کے ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ انیشیٹو پر واقع ہیں۔

عالمی اقتصادی اعشاریوں کے مطابق بینک آف چائنا سطح اول (ٹائر۔ون) سرمائے اور مجموعی اثاثوں کے لحاظ سے دنیا میں بالترتیب چوتھا اور پانچواں سب سے بڑا بینک ہے۔

پاکستان میں خدمات فراہمی کے لئے بینک آف چائنا ابتدائی طور پراسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کم از کم سرمایہ شرائط (ایم سی آر) کو پورا کرنے کیلیے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ٹیگ

متعلقہ مضامین

Close