اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اب تک پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کرنے والی بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس ایک بار پھر کشمیر میں تنظیم سازی کر رہی ہے۔

جمعرات کو ہونے والی میڈیا بریفنگ میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کمشیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط لکھا ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے خلاف عالمی برادری کو مزید کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کی گرفتاری پر سخت تشویش ہے،سید علی گیلانی کو ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی،کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے 34 ٹی وی چینلز بند کر دیے گئے۔ جن میں سے بیشتر اردو اور عربی چینلز ہیں۔

بریفنگ کے دوران نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ سرینگر،بڈگام،کلگام اور ہندواڑہ میں 200 سے زائد کشمیری شہید کئے گئے۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر رہی ہے،ہم کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔

 چمن بارڈرز کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا بارڈر کھولنا خطرے سے خالی نہیں ہے،ایک مشترکہ سروے بھی ہوا ہے کہ جس کے نتائج سے آگاہ نہیں۔ مسئلے کے حل کے لئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔

پڑوسی ملک میں امریکا سمیت دیگر غیرملکی افواج کی موجودگی کا جواز بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی افواج کی تعداد میں اضافہ افغان فوج کی استعداد بڑھانے کے لئے ہے۔

پاکستانی ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات اور بات چیت سے ہی ممکن ہے،امریکا نے افغانستان کے متعلق پالیسی تاحال تبدیل نہیں کی ہے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.