بالغ افراد کے برعکس بچوں کا کمر درد ان کی آنے والی زندگی میں کافی مسائل پیدا کر سکتا ہے اس لئے اسے نظر انداز نہیں کرنا چایئے۔

میڈیکا سپر سپیشئلٹی ہاسپٹل کلکتہ  کی جانب سے شائع کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے کمر درد کو نظر انداز نہیں کرنا چایئے کیونکہ یہ کیفیت سپونڈیلوسس کا سبب ہو سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سپونڈیلوسس کمر کے نچلے حصے کے اسٹریس فیکچر کو کہا جاتا ہے اور کھیل کود یا کسی اور وجہ سےہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر شمہو دتا کا کہنا ہے کہ کچھ بچوں میں سپونڈیلوسس جینیاتی طور پر موجود ہوتا ہے مگر دیگر بچوں کو کھیل کود یا گرنے کی صورت میں ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر دتا کے مطابق بچوں میں کمر کے نچلے حصے میں درد کی صورت میں فورا کسی آرتھو سے رجوع کرنا چایئے کیونکہ یہ درد بچے کی بعد کی زندگی میں مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کے کمر درد کو نظر انداز کرنے سے یہ ریڑھ کی ہڈی کے انفیکش یا ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومر کا سبب بن سکتا ہے جس کہ وجہ سے بچے کے آنے والی زندگی میں معذوری ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔

 

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.