لندن:برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو اکثریت حاصل ہے ان انتخابات میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے8پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سمیت11امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔

برطانیہ میں نئی حکومت کے قیام کے لیے ایوان زیریں کی650نشستوں پر الیکشن ہوئے جن میں3ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا ان میں30پاکستانی نژاد امیدوار بھی شامل تھے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق ان انتخابات میں پاکستانی نژاد11امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں،جن میں5خواتین شامل ہیں نومنتخب پاکستانی نژاد ارکان پارلیمنٹ میں سے8کا تعلق لیبر پارٹی جب کہ 3 کا کنزرویٹیو پارٹی سے ہے۔

ہاؤس آف کامنز کے رکن منتخب ہونے والی نصرت،رحمان چشتی اور ساجد جاوید کا تعلق کنزرویٹیو پارٹی جب کہ فیصل رشید،شبانہ محمود،افضل خان،عمران حسین،ناز شاہ،خالد محمود،روزینہ الین خان اور یاسمین قریشی کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے۔

حالیہ انتخابات کے مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد اگرچہ کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کے لئے مطلوب اکثریت حاصل نہیں کر سکی تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ بریگزٹ کی حامی سابق حکمراں جماعت کنزرویٹر پارٹی یونینسٹ ڈیموکریٹک پارٹی (یو ڈی پی) کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت بنائے گی۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.