خبریں

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں1روپیہ90پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔

بدھ کو سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ نیپرا میں مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت چئیرمین نیپراطارق سدوزئی نےکی۔

سماعت کے دوران ہی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں1روپیہ90پیسے فی یونٹ کمی کرنے کا اعلان کردیا۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی۔

ٹیگ

متعلقہ مضامین

Close