کوئٹہ: بین الاقوامی سرحد پر ایک بار عالمی قوانین کا ارتکاب کرتے ہوئے ایران کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے پروم میں مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق مارٹر گولہ پنجگور کے سرحدی علاقہ پروم میں گر کر پھٹ گیا۔

ایران کی جانب سے داغے جانے والے مارٹر گولے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ مارٹر گولے داغے جانے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا۔

پاکستانی انتظامیہ نے واقعہ پر ایرانی سرحدی حکام کو احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

اس حوالے سے کل بروز منگل سرحد پر ایمرجنسی فلیگ میٹنگ ہوگی جس میں پاک ایران انتظامی اور سرحدی حکام شریک ہوں گے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.