آسام: بھارتی ریاست آسام میں لوگوں نے ناک کی رسولی میں مبتلا بچے کو گنیش دیوتا مان کر اس کی پوجا پاٹ شروع کردی۔

 9 سالہ بچے گنیش کی ناک  رسولی کے باعث انتہائی بڑی ہوکر ہاتھی کی سونڈ کی مانند لگنے لگی ہے اور اسی بنا پر مقامی افراد نے اسے  ہندو مت کے دیوتا گنیش سے تشبیہ دے کر پوجا پاٹ شروع کردی اور منتیں مرادیں مانگ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گنیش کو ہندو مت میں ہاتھی کے سر اور انسانی دھڑ والا مقدس دیوتا تصور کیا جاتا ہے جو کہ خوشحالی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

بچے کے ناک کی رسولی کاعلاج بینگلورو کے مقامی اسپتال میں جاری ہے جہاں اس کا طویل آپریشن کیا جائے گا جس کی کامیابی کے لیے ڈاکٹر کافی پر امید ہیں۔

سینئیر کنسلٹنٹ نیوروسرجن داکٹر شبو پیلائے کا کہنا ہے کہ رسولی کے باعث بچے کے دماغ کی نشونما عام بچوں کے مقابلے میں کافی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس کی دیکھنے،سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ڈاکٹر پیلائے کے مطابق گنیش کی ناک کا آپریشن کافی پیچیدہ اور6 گھنٹے طویل ہوگا جس کی کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں اور توقع ہے کہ سرجری کے بعد گنیش معمول کی زندگی گزارے گا۔

 

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.