اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر کھلا خط لکھا ہے۔

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکرکزن اور تحریک انصاف کی سخت مخالف جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی کو انتخابات میں شکست دے کر رکن اسمبلی بننے والے داور خان کنڈی نے اپنے خط میں لکھا کہ میں اس بات پر سخت افسردہ ہوں کہ انٹراپارٹی الیکشن بدترین غیرجمہوری طریقے سے منعقد کئے جا رہے ہیں۔

خط میں تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نوجوان اپنی قیادت منتخب کریں گے،لیکن ایک بے وقوف بھی دیکھ سکتا ہے کہ پی ٹی آئی اسی کابینہ کا انتخاب کرنے جا رہی ہے جسے آپ نے اور جہانگیر ترین نے منتخب کیا تھا،ان میں سے اکثر خیبرپختونخوا میں وزرا ہیں۔

تحریک انصاف رکن اسمبلی نے سوال کیا کہ کیا یہ وہی پی ٹی آئی ہے جس کے متعلق آپ نے اللہ کو حاظر و ناظر جان کر ہم سے کئی بار حلف لیا۔

داور خان کنڈی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ انتخابی عمل کی بے ضابطگیاں پارٹی منشور کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

عمران خان کی سنگین غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اچھے لوگوں کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا اور اب سارے کرپٹ لوگوں کو پارٹی میں شامل کر رہے ہیں،آپ نے چاہتے کہ کوئی آپ کے غلط فیصلوں پر سوال اٹھائے،مگر چئیرمین صاحب نہیں،میں سوال کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی میں اس طرح کا فائول پلے قبول نہیں کریں گے،ہم نے یوتھ کو کھو دیا،چند لوگ فیصلے کر رہے ہیں۔ ایک ایسا فرد جس نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی کے چار ارکان ن لیگ کو فروخت کئے وہ اعظم سواتی کیسے الیکشن کمشنر کے طور پر پارٹی انتخابات منعقد کروا سکتے ہیں،انہیں تو کوئی ذمہ داری دینی ہی نہیں چاہئے تھی۔

اپنے خط کے اختتام پر تحریک انصاف الیکشن میں پینل منتخب کرنے کے طریقہ کو غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صرف الیکشن کمیشن کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے انتخابات کا یہ طریقہ میں احتجاجا مسترد کرتا ہوں۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.