خبریں

الفاظ نہیں عمل بتائیں،شیریں مزاری کا آرمی چیف کومشورہ

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر ہنگو میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی وجہ سے شدید تنقید کی۔

رواں ہفتے کے آغاز میں امریکا نے ہنگو میں ڈرون حملہ کیا تھا جس میں حقانی نیٹ ورک کا کمانڈر اور اس کا ساتھی مارے گئے تھے۔

شریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ حیران ہیں کہ حملے کے تین دن بعد تک آرمی چیف خاموش کیوں رہے؟ہمیں اس حملے کی وجہ جاننی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری فوج کا کام ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا ہے اس میں کسی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی کوئی مداخلت ہمیں برداشت نہیں ہمیں الفاظ نہیں ایکشن چاہیئے۔

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کو ایکشن لینا چاہیئے نا کہ اظہار مذمت میں ایک بیان جاری کر دیا جائے۔

یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈرون حملوں جیسے اقدامات پاکستان کی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ میں پاکستان کے نقطہ نظر کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماضی میں بھی امریکا کی جانب سے کئے جانے والے ڈرون حملوں پر شدید مذمت کی جاتی رہی ہے۔

ٹیگ

متعلقہ مضامین

Close