SMH

سید منور حسن (سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان) نے سانحہ پشاور پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بلکہ دنیا کی تاریخ میں اس قدر وحشتناک اور دردناک واقعہ پیش نہیں آیا ہو گا جو پشاور میں پیش آیا،
معصوم کلیوں کو مسل دیا گیا بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جو کوئی اسے قتال فی سبیل اللہ کہتا ہے تو اسے سمجھ آنا چاہیے کہ یہ قتال فی الشیطان ہے قتال فی الطاغوت ہے اسلامی اصطلاحوں کو گڈ مڈ کرنے سے لوگوں کے اندر کنفیوژن پیدا کرنے کی جو کوشش ہو رہی ہے علماء کرام کی بالخصوص یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس غلط فہمی کو رفع کریں اور بتائیں کہ اس طرح دہشت اور بربریت کے واقعات دراصل معاشرے کو demoralise کرنے کے لئے ہوتے ہیں لیکن الحمدللہ پاکستانی قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ہم جہاں بچوں کی شہادت کی قبولیت کی دعا کرتے ہیں وہاں ان کے والدین اہل خانہ و اعزا کے لئے صبر کا تحمل کا اوراللہ تبارک و تعالیٰ سے ہر ہر اعتبار سے بھروسے کی دعا بھی کرتے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں اس واقعے نے قوم کو ایک چیلنج دیا ہے اور عامۃ الناس کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے اور مجرمین کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے میں تمام شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور ان کے حق میں دعا بھی کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ وہ انشاءاللہ اس کا پھل اس دنیا میں بھِی پائیں گے اور آخرت میں بھی پائیں گے

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.