مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی تیاری شروع کی گئی ہے۔

رواں سال حج کے موقع پر اسرائیلی مسافر بردار جہاز فلسطینی عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائیں گے۔ جس کے بعد ماضی کے برعکس فلسطینی عازمین حج اردن،مصر یا دوسرے ملکوں کی فضائی سروسز کو استعمال کرنے کے بجائے براہ راست اسرائیلی ہوائی جہازوں پر حجاز مقدس کا سفر کریں گے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب سے سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کے بارے میں حالیہ عرصے کے دوران راز داری سے مذاکرات ہوئے ہیں ان مذاکرات میں امریکا،اسرائیل،اردن،فلسطینی اتھارٹی اور سعودی عرب کے  حکام نے حصہ لیا۔

اسرائیلی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب بن گورین ہوائی اڈے سے اسرائیلی مسافر جہاز سعودی عرب کیلئے اڑان بھریں گے۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اگرچہ فی الوقت حج پروازوں کے آغاز پر خفیہ اتفاق پایا گیا ہے مگردونوں ممالک کے درمیان فضائی سروس کا آغاز دو طرفہ سفارتی تعلقات کی طرف اہم پیشرفت ہیں۔

ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ہوائی جہاز کچھ دیر کے لئے اردن کے ہوائی اڈے پراتریں گے اور وہاں سے دوبارہ وہ سعودی عرب کے لیے اڑان بھریں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ ہرطرح کے تعلقات کی تردید کرتا آیا ہے مقبوضہ فلسطین سے تعلق رکھنے والے عازمین حج اردن یا مصر سے فضائی،زمینی یا بحری راستوں سے حجاز مقدس جاتے رہے ہیں۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.