ویانا: یورپی ممالک کی جانب سے مسلمانوں باالخصوص مسلم خواتین کو بنیادی اسلامی تعلیمات پر عمل سے روکنے کی کوششوں کے تحت جاری مہم میں آسٹریا نے بھی عوامی مقامات پر خواتین کے حجاب لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
 
بنیادی انسانی حقوق کے پرچارک معاشرے کے طور پر خود کو پیش کرنے والے یورپ کے قلب میں واقعہ آسٹریا نے قرآن مجید بھی تحفتا دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کے نسخے بھی مفت تقسیم نہیں کیے جا سکیں گے۔
 
آسٹرین اور یورپئین میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا کی پارلیمان میں منظور کیے جانے والے بِل کی حمایت دونوں جماعتوں ایس پی او اور او وی پی نے کی۔
 
نئے منظور کردہ قانون کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم،عدالتوں،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نقاب کرنے اور برقعہ پہننے والی خواتین کو ایک سو پچاس یورو جرمانہ کیا جائے گا۔
 
قانون کے ایک حصے کے طور پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی پناہ گزینوں اور سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو 12 ماہ کے تربیتی کورسز کرنے ہوں گے۔
آسٹریا میں یہ پابندی 2014 کے وسط میں سامنے آنے والی ان رپورٹس کے بعد لگائی گئی جن میں کہا گیا تھا کہ ویانا کے مڈل اور سیکنڈری اسکولز میں مسلم طلبہ و طالبات کی تعداد  رومن کیتھولک اسٹوڈنٹس سے بڑھ گئی ہے۔

Subscribe for our email updates…

Email

Raah Tv Live

About Raah TV

Raah TV is a Pakistani infotainment web channel with a vision to promote positivity, optimism and hope.